ہرارے: دوسرے میچ میں بھی بھارت فاتح

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 58 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔

زمبابوے کی ٹیم 293 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا سکی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے سیباندہ نے 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 55 جبکہ چیگمبورہ نے 4 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 46 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے مشکرا نے 2، جبکہ جدیجہ اور محمد شامی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شیکھر دھون نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے شیکھر دھون نے 11 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے برائن وٹوری نے 2 جبکہ کائل جاروس اور ٹینڈائی چٹارا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل ہرارے میں ہی کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں