’سوریز کو لیور پول ہی رکنا چاہیے‘

Image caption سوریز نے گزشتہ سال 44 میچوں میں 30 گول کیے تھے

سابق فٹبال کھلاڑی ائین رائٹ نے لیوں سوریز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فٹبال کلب لیور پول ہی رہیں اور آرسنل میں شمولیت اختیار نہ کریں۔

لیور پول نے آرسنل کی جانب سے 26 سالہ سوریز کے لیے دی جانے والی دو بولیاں کو رد کر دیا ہے جو چیمپیئنز لیگ کھیلنا چاہتے ہیں۔

آرسنل سے تعلق رکھنے والے رائٹ نے بی بی سی سپورٹ کو بتایا ’میں سوریز کا آرسنل میں خیر مقدم کروں گا مگر اگر میں سوریز کی جگہ پر ہوتا تو میں لیور پول میں ایک اور سیزن کے لیے رکتا‘۔

رائٹ جو کیلی کیٹس کے ساتھ بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو کے فٹبال پروگرام 606 کی میزبانی کریں گے نے کہا ’آرسنل نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ انھیں تین بڑے کھلاڑی چاہیں ورنہ وہ پیچھے رہ جائیں گے‘۔

سوریز کو یقین ہے کہ آرسنل کلب کی جانب سے لگائی جانے والی 40 ملین پاؤنڈ کی بولی مسترد ہونے کے بعد ان کی معاہدے کی شق کے تحت وہ بولی لگانے والوں سے بات چیت کر سکتے ہیں۔

لیور پول کا ماننا ہے کہ وہ سوریز کو اس وقت تک فروخت نہیں کریں گے جب تک ان کی جانب سے پچاس لاکھ پاؤنڈ کی بولی نہیں لگائی جاتی۔

لیور پول نے سنہ 2009 کے بعد سے چیمپیئنز لیگ میں شرکت نہیں کی ہے جبکہ آرسنل اس سال مسلسل 17 ویں بار شرکت کرے گا۔

سوریز نے گزشتہ سال 44 میچوں میں 30 گول کیے تھے۔

اسی بارے میں