ایشز: انگلینڈ کی بیٹنگ ڈگمگا گئی

Image caption آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ڈرھم میں جاری ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے نو کھلاڑی صرف 238 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔ میچ کے اختتام پر فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن اور آل راونڈر ٹم برسنین وکٹ پر موجود تھے۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلی ہی ایشز سیریز اپنے نام کر چکی ہے۔

میچ کا تفصیلی سکور

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور جو روٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک نے پانچ چوکوں کی مدد سے اکاون جبکہ ٹراٹ نے ایک چوکے کی مدد سے انچاس رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے چار، شین واٹس، ریان ہیرس، پیٹر سڈل اور جیکسن برڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جمعے کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

مانچسٹر میں کھیلا جانے والا ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

لارڈز میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو تین سو سینتالیس رنز جبکہ ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 14 رنز سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں