اوول ٹیسٹ کا چوتھا دن بارش سے متاثر

Image caption ایشز سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

اوول میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن بارش کی وجہ سے کھیل شروع نہیں ہو سکا۔

انگلینڈ کی پہلی اننگز میں چھ وکٹیں باقی ہیں جبکہ دونوں ٹیموں نے ابھی ایک ایک اننگز کھیلنی ہیں اور اتوار کو میچ کا آخری دن ہے۔

اس سے پہلے جمعہ کو انگلینڈ نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 245 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر ایئن بیل اور کرسووایکس کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 29 اور 15 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں اب تک جو روٹ 68 اور کیون پیٹرسن 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مائیکل سٹارک نے دو، ہیرس اور لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ نو وکٹوں کے نقصان پر 492 بنا کر ڈکلیئر کر دی تھی۔

آسٹریلیا کی اننگ میں واٹسن نے 178 اور سمتھ نے 138 رنز سکور کیے تھے۔

ایشز سیریز میں انگلینڈ کو تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں