بھارت ایشین کرکٹ کونسل انڈر 23 کا فاتح

Image caption اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا

سنگا پور میں کھیلے جانے والے ایشین کرکٹ کونسل کی انڈر 23 ایمرجنگ ٹیمز کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔

بھارت نے یچاس اووروں میں ایک سو ساٹھ رنز کا مطلوبہ ہدف 33.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے لوکیش راہول نے 11 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 93 جبکہ من پریت نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے۔

دونوں بلے بازووں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ناقابلِ شکست 132 رنز بنائے۔

اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے عمر وحید نے 41 اور عثمان قادر نے 33 رنز بنائے۔

پاکستان کے چھ بلے بازووں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

اتوار کو کھیلے جانے والے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس ٹونامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ افغانستان، نیپال، سری لنکا، متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور سنگا پور کی ٹیموں نے شرکت کی۔

سیمی فائنلز میں بھارت نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔

اسی بارے میں