ہرارے: زمبابوے کو شکست، سیریز برابر

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 90 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی۔

زمبابوے کی ٹیم 300 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.4 اوورز میں209 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 79 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے جنید خان نے چار جبہ سیعد اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

زمبابوے کی جانب سے مسکذادہ اورسیباندہ نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی طرح زمبابوے کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف چھ رنز کے مجموعی سکور پر زمبابوے کی پہلی وکٹ گر گئی۔

اس سے پہلے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی شاندار سنچری تھی، انھوں نے 9 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابِلِ شکست 136 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب نے عمر امین نے 59 جبکہ شاہد آفریدی نے 39 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ناصر جمشید اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 12 رنز کے مجوعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ہرارے میں کھیلے جانے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے تھی۔

اسی بارے میں