ہرارے: زمبابوے کو درکار 342 رنز، پاکستان کو 9 وکٹیں

Image caption یونس خان نے 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 200 رنز اور آؤٹ نہیں ہوئے

ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے اختتام پر زمبابوے نے پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رنز بنائے ہیں۔

زمبابوے کو یہ میچ جیتنے کے لیے مذید 329 رنز کی ضرورت ہے اور دوسری اننگز میں اس کی 9 وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے کی جانب سے ٹینو مویو اور سیباندہ نے دوسری اننگز آغاز کیا۔

زمبابوے کی دوسری اننگز کا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 13 رنز کے مجموعی سکور پر ٹینو مویو 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس سے پہلے پاکستان نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز بنا کر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی اور زمبابوے کے جیتنے کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی دوسری اننگز کی خاص بات یونس خان نے شاندار ڈبل سنچری تھی۔ یونس خان نے 15 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 200 رنز اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

زمبابوے کی جانب سے دوسری اننگز میں اوٹسیانے تین، پینیگیرا اور چتارا نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو زمبابوے نے سات وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور اس کی پوری ٹیم 327 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

زمبابوے کی جانب سے میلکم والر سب سے زیادہ 70، سکندر رضا نے 60 اور چیگمبورا نے 69 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں سعید اجمل نے 7 اور جنید خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان زمبابوے کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔

اسی بارے میں