پاکستان کو فتح کے لیے 107 رنز درکار

خرم منظور
Image caption خرم منظور نے پہلی اننگز میں 51 اور دوسری اننگز میں 54 رنز بنائے

ہرارے میں جاری دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہے۔

فتح کے لیے درکار 264 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے دوسری اننگز میں 142 رنز مکمل کر لیے ہیں تاہم اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

اس وقت کریز پر کپتان مصباح الحق اور عدنان اکمل موجود ہیں۔

زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 199 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور پہلی اننگز میں 64 رنز کی برتری کی بدولت اسے پاکستان پر 263 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے خرم منظور اور محمد حفیظ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 30 رنز کا آغاز دیا۔

پاکستان کو پہلا نقصان حفیظ کی وکٹ کی صورت میں ہوا جو سولہ رنز بنا کر چھتارا کی گیند پر کیچ ہوگئے۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 46 پرگری جب اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے چھتارا کی دوسری وکٹ بنے۔

خرم منظور نے دوسری اننگز میں بھی نصف سنچری بنائی اور 54 رنز بنانے کے بعد اتسیا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

جب یونس خان کو ویٹوری نے 29 کے انفرادی سکور پر بولڈ کیا تو پاکستان کا سکور 100 رنز تھا۔

اس سے قبل چوتھے دن زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر اور سبانڈا نے 121 رنز سے دوسری اننگز دوبارہ شروع کی تو پاکستان کو سکور میں 15 رنز کے اضافے کی بعد پانچویں کامیابی مل گئی۔

Image caption راحت علی نے باون رنز کے عوض زمبابوے کی پانچ وکٹیں لیں

آؤٹ ہونے والے بلے باز سبانڈا تھے جنہیں راحت علی نے وکٹوں کے پیچھے کیچ کروایا۔

ان کی جگہ کھیلنے کے لیے آنے والے والر زیادہ دیر وقت پر نہ رک سکے اور 3 رنز بنا کر سعید اجمل کی اس اننگز میں پہلی وکٹ بنے۔ چگمبرا نے بھی 3 ہی رن بنائے، انہیں جنید خان نے آؤٹ کیا۔

کپتان برینڈن ٹیلر کھانے کے وقفے کے فوراً بعد راحت علی کی چوتھی وکٹ بنے، انہوں نے 27 رنز بنائے۔

زمبابوے کی نویں اور دسویں وکٹ 199 کے سکور پر گریں جب پہلے سعید اجمل نے متمبامی اور پھر راحت علی نے چھتارا کو پویلین کی راہ دکھلائی۔

پاکستان کی جانب سے راحت علی نے باون رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں جو ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ ہے۔ ان کے علاوہ سعید اجمل اور عبدالرحمان نے دو دو جبکہ جنید خان نے ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے جمعرات کو تیسرے دن پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ اس میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا اور پہلی اننگز میں 294 رنز بنائے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 221 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان زمبابوے کے دورے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو ایک سے جبکہ دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت چکا ہے۔

اسی بارے میں