براوو کی نئی اننگز، بھارتی فلم میں رقص کریں گے

Image caption براوؤ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر براوو اب بھارتی فلم میں ایک ڈانس نمبر کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

براوو جلد ہی تامل فلم’الا‘میں صرف رقص ہی نہیں کریں گے بلکہ اس فلم کے لیے ایک گانا بھی گائیں گے۔

اس فلم کے ہدایت کار راجن مادھو ہیں۔

براوو اپنی اس نئی اننگز کے بارے میں کہتے ہیں کہ ’موسیقی ہمیشہ سے ہی ان کا جنون رہی ہے اور وہ ہمیشہ سے ہی بھارتی فلموں کا حصہ بننا چاہتے تھے۔‘

’مجھے یہاں سب کا پیار ملا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس فلم کے ذریعے میں چنئی کی ثقافت کے بارے میں مزید جان سکوں گا۔‘

براوو آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں اور انھیں اس ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اسی بارے میں