آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ایک روزہ میچ میں 72 رنز سے ہرا دیا

Image caption بھارت کی ٹیم 49.4 اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

بھارت اور آسٹریلیا کے مابین پونے میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نےبھارت کو 72 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے بھارت کو جیتنے کے لیے 305 رنز کا ہدف دیا تھا۔

جواب میں بھارت کی ٹیم 49.4 اوورز میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی اوپنرز نے ٹیم کو سو رنز سے زیادہ کا آغاز دیا ہے۔

آسٹریلوی کپتان جارج بیلی نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پچاسی رنز بنائے۔

بھارت کو پہلی کامیابی انیسویں اوور میں ملی جب روندر جدیجا کی گیند پر رائنا نے ہيوگز کا کیچ لیا۔ انہوں نے 47 رنز بنائے۔

شین واٹسن صرف دو ہی رنز بنا سکے۔ ان کو یوراج سنگھ نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے فنچ نے 79 گیندوں میں 72 رنز بنائے۔ انہوں نے آٹھ چوکے اور تین چھکے مارے۔ ان کو یوراج سنگھ نے آؤٹ کیا۔

بیلی نے 82 گیندوں میں دس چوکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے اشون اور یوراج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا بھارت کے خلاف سات ایک روزہ میچ کھیلے گا جو ڈے اینڈ نائٹ میچ ہوں گے۔ آخری میچ دو نومبر کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے دوسرے میچ جے پور، موہالی، رانچی، کٹک اور ناگپور میں ہوں گے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو راج کوٹ میں کھیلے گئے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا تھا۔

آسٹریلیا نے اس سے پہلے بھارت میں دو بار سات ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی ہے اور دونوں مرتبہ فتح اس کی ہی ہوئی ہے۔

سنہ 08_2007 میں آسٹریلیا نے بھارت کو چار دو جبکہ 10_2009 میں بھی اسی فرق سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں