ڈونیڈن ٹیسٹ: پہلے دن نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم

Image caption راس ٹیلر اور کپتان برنڈن میک کلم نے ناقابل شکست سنچریاں بنائی ہیں

نیوزی لینڈ کے شہر ڈونیڈن میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 367 رنز بنا کر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دونوں اوپنروں نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ کپتان برینڈن میک کلم نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 101 گیندوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر میک کلم 109 رنز پر کھیل رہے تھے جب کہ دوسری جانب راس ٹیلر 103 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

منگل کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن ان کا فیصلہ درست ثابت نہیں ہوا اور نیوزی لینڈ نے پہلے وکٹ کی شراکت میں 95 رنز بنائے۔

چوتھے وکٹ کی شراکت 182 رنز کی ہو چکی ہے اور ابھی جاری ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹینوبیسٹ، ڈیرن سیمی اور شین شیلنگ فورڈ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سیریز میں تین ٹیسٹ کھیلے جانے ہیں۔ دوسرا ٹیسٹ 11 نومبر سے ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا ٹیسٹ 19 نومبر سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز منعقد کی جائے گی۔

اسی بارے میں