پاکستان نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے دی

Image caption محمد حفیظ نے اپنے کیرئر کا بہترین ایک روزہ سکور 140 بنایا

شارجہ میں کھیلے گئے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان پاکستان کو اب 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

پاکستانی ٹیم نے پہلے شائقین کے دل جیتے اور پھر میچ

تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 326 رنز بنائے۔

اس ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 213 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات محمد حفیظ کی سنچری تھی جو 140 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا مگر پاکستانی اوپنر شرجیل خان نوآن کولاسیکرا کے ہاتھوں دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

احمد شہزاد نے محمد حفیظ کا ساتھ دیا اور 81 رنز بنا کر ملنگا کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو گئے۔ محمد حفیظ اور احمد شہزاد کے درمیان 160 رنز کی شراکت ہوئی۔

اسی طرح مصباح الحق نے 40 صہیب مقصود نے 21 اور عمر اکمل نے 23 رنز بنائے۔

شاہد آفریدی محض دو رنز بنا کر ملنگا کی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2 جبکہ نوآن کولاسیکرا اور ملنگا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیے۔

سری لنکا کی بیٹنگ کا آغاز کعھ زیادہ اچھا نہ تھا اور سترہ کے سکور پر ان کے دو کھلاڑی آوٹ ہوگئے تھے۔ ایک طویل عرصے کے بعد ٹیم میں واپس آنے والے عمر گل نے ایک ہی اوور میں سری لنکا کی پہلی دو وکٹیں لے لیں۔

سری لنکا کی جانب سے بہترین بلے باز 59 رنز بنانے والے دلشان رہے تاہم وہ اپنی ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔

پاکستانی گیند بازوں میں عمر گل نے تین، جنید خان، سعید اجمل اور محمد حفیظ نے دو دو اور شاہد آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے میچ سے قبل پاکستان نے اپنی فاسٹ بولنگ کا شعبہ مضبوط کرنے کے لیے تجربہ کار بولر عمر گل کو متحدہ عرب امارات طلب کیا تھا۔

عمر گُل نے سہیل تنویر کی جگہ لیں گے جو پہلے دو میچز میں بہت مہنگے پڑے تھے۔

سری لنکا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

اس سیریز میں شارجہ میں ہی کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 11 رنز سے فتح حاصل کی تھی اور دبئی میں دوسرا ون ڈے سری لنکا نے دو وکٹوں سے جیتا۔

ان دونوں میچوں کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا تھا۔

اسی بارے میں