ڈربن ٹیسٹ ڈرا کی جانب گامزن

Image caption ژاک کیلس نے 10 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے بھارت کے خلاف پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے ہیں۔

تیسرے دن کھیل کے اختتام پر اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے جنوبی افریقی کھلاڑی ژاک کیلس 78 اور ڈیل سٹین بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کو بھارت کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 35 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی پانچ وکٹیں باقی ہیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے گریم سمتھ اور پیٹرسن نے تیسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز میں اے بی ڈویلیرز نے 74، پیٹرسن نے 62 اور سمتھ نے 47 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے رویندر جدیجا نے چار اور محمد شامی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت کی جانب سے مرلی وجے اور چیتیشور پجارا نے جمعے کو دوسرے دن کا آغاز کیا۔

بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے 97 رنز بنائے تاہم وہ صرف تین رنز کے فرق سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سک جب کہ پہلی میچ میں سنچری بنانے والے چیتشور پجارا 70 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیل سٹین نے 100 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے۔ انھوں نے چائے کے وقفے سے قبل دو اوورز میں تین وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو میچ میں واپس کے آئے۔

پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 181 رنز بنائے تھے اور خراب موسم کے سبب کھیل قبل از وقت ختم کر دیا گیا تھا۔

بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہو گیا تھا

اس سے قبل تین ميچوں کی ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دو صفر سے مات دی تھی جبکہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو گيا تھا۔

اسی بارے میں