تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی انگلینڈ کو شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جارج بیلی اور کیمرون وائٹ نے اس میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کی اور بالترتیب 49 اور 41 رنز بنائے

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 84 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اس شکست کے ساتھ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین صفر سے شکست دے دی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 196 رنز کے ہدف دیا تھا۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 17.2 اوورز میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے۔

دوسرے میچ میں فتح گر اننگز کھیلے والے جارج بیلی اور کیمرون وائٹ نے اس میچ میں بھی عمدہ بلے بازی کی اور بالترتیب 49 اور 41 رنز بنائے۔

ان دونوں کے علاوہ فنچ نے 30 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ نے تین جبکہ جورڈن، بریسنن اور روٹ نے ایک ایک وکٹ لی۔

انگلینڈ کی جانب سے مورگن ہی اچھی کارکردگی دکھا سکے اور انہوں نے بیس گیندوں میں 34 رنز سکور کیے۔

آسٹریلیا کو اس سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

سیریز نے پہلے میچ میں ہوبارٹ میں میزبان ٹیم نے انگلینڈ کو 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ میلبرن میں دوسرا میچ آسٹریلیا نے آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔

اسی بارے میں