ویلنگٹن ٹیسٹ: نیوزی لینڈ مشکلات سے دوچار

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption نیوزی لینڈ کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے 222 رنز درکار ہیں

ویلنگٹن میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف شدید مشکالات کا سامنا ہے۔

میچ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف اپنی دوسری اننگز میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر 24 رنز بنائے۔

اس سے پہل ٹیسٹ کے دوسرے دن بھارت نے پہلی اننگز میں دو وکٹوں پر 100 رنز سے اپنے کھیل کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 438 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بھارت کی طرف سے اجینکیا راحانہ 118 رنز اور مہندر سنگھ دھونی 68 رنز کے ساتھ نمایا بلے باز رہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

نیوزی لینڈ کو بھارت کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے 222 رنز درکار ہیں اور ان کی دوسری اننگز میں نو وکٹیں باقی ہیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو رتھ فورڈ 18 اور ویلیمسن 4 رنز پر کھیل رہے تھے۔آؤٹ ہونے والے کھلاڑی پیٹر فیوٹن کو ظہیر خان نے ایک رنز پر ایل بی ڈبلیو کر دیا تھا۔

ویلنگٹن میں جمعے سے شروع ہونے والے میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔ نیوزی لینڈ نے آک لینڈ میں کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ میچ 40 رنز سے جیتا تھا۔

اسی بارے میں