میر پور: پہلے میچ میں سری لنکا فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption سری لنکا کے تھریسا پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

میر پور میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 13 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 167 رنز بنا سکی۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شمس الرحمان پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 62 اور مومن الحق سات چوکوں کی مدد سے 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

سری لنکا کی جانب سے ایجنلو میتھیوز نے تین، تھریسا پریرا اور مالنگا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے سری لنکا کی پوری ٹیم 40 اوورز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا کی جانب سے تھریسا پریرا نے چار چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 80 بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ایک موقع پر صرف 67 رنز کے مجموعی سکور پر سری لنکا کی آٹھ وکٹیں گر چکی تھیں تاہم تھریسا پریرا نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کا سکور 180 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین، شکیب الحسن اور عرفات سنی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے تھریسا پریرا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں