آسٹریلوی بیٹنگ مشکلات کا شکار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption مائیکل کلارک صرف 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

پورٹ الزبتھ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے ہیں۔

جنوبی افریقہ نے اے بی ڈیویلیئرز اور پال ڈومِنی کی شاندار سنچریوں کی بدولت 423 رنز بنائے ہیں۔ پچھلے چھ میچوں میں انچاس وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر مچل جانس قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور 25 اوروں میں صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کی جانب سے آف سپنر نیتھن لیون نے جنوبی افریقہ کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا نے جب بیٹنگ کا آغاز کیا تو اسے شروع سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اوپنر ڈیوڈ وارنر کے علاوہ کوئی بیٹسمین بھی جم کر نہ کھیل سکا۔ اوپنر راجر، ڈولن، شین مارش اور کپتان مائیکل کلارک جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ ڈیوڈ وارنر 65 رنز اور نائٹ واچ مین نیتھن لیون ناٹ آؤٹ ہیں۔

جنوبی افریقہ کی فیلنڈر اور پارنل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ڈیل سٹین اور مورنی مورکل کو وکٹ نہ کر سکے۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 423 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اے بی ڈیویلیئرز اور جے پی ڈومنی نے عمدہ سنچریاں سکور کیں۔ اوپنر ڈین ایلگر، اور فاف ڈی پلوسی نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈیویلیئرز نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116 جب کہ ڈین ایلگر نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 55 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن لیون نے پانچ، سٹیون سمتھ ، مائیکل کلارک، مچل جانسن اور پال ہیرس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔پیٹر سڈل کے حصے میں کوئی وکٹ نہ آئی۔

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سنچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو 281 رنز سے شکست دی تھی۔

اسی بارے میں