آئرلینڈ نےسنسی خیز مقابلےمیں زمبابوے کو ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption دونوں میچ بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں واقع سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

بنگلہ دیش میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کوالیفائنگ راؤنڈ میں کھیلے جانے والےایک میچ میں آئرلینڈ نے میچ کی آخری گیند پر رن بنا کر زمبابوے کو ہرا دیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر163 بنائےتھے۔

ایک موقع پر زمبابوے کی ٹیم دس رنز فی اوور سکور کر رہے تھی لیکن آخری اووروں میں آئرلینڈ کے باؤلروں نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انہیں 163 رنز پر محدود کر دیا۔

آئرلینڈ نے 164 کے ہدف کا تعاقب عمدہ انداز میں کیا اور پال سٹرلنگ کی تیز رفتار نصف سنچری نے انہیں جیت کی راہ پر گامزن کر دیا۔

آئرلینڈ کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف چار رنز درکار تھے لیکن اوپر تلے دو وکٹیں گرنے سے میچ میں دلچسپی بڑھ گئی۔ آئرلینڈ کو آخری گیند پر ایک رن درکار تھا جو اس نے بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔

یہ میچ بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقے سلہٹ میں واقع سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

آئرلینڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں چوتھی بار حصہ لے رہی ہے۔ 2009 میں آئرلینڈ سپر ایٹ مرحلے میں پہنچی جبکہ 2010 اور 2012 میں گروپ سٹیج ہی میں رہ سکی۔

دوسری جانب زمبابوے 2007، 2010 اور 2012 میں گروپ سٹیج ہی تک رہ سکی جبکہ اس نے 2009 میں حصہ نہیں لیا تھا۔

پیر کے روز دوسرے میچ میں نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات مدِمقابل ہوں گے۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا میچ نیدرلینڈز اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سلہٹ سٹیڈیم ہی میں کھیلا جائے گا۔

نیدرلینڈز اس ٹورنامنٹ میں دوسری بار حصہ لے رہا ہے۔ اس سے قبل 2009 میں یہ ٹیم گروپ سٹیج ہی سے باہر ہوگئی تھی۔

اس کے مدِمقابل متحدہ عرب امارات کی ٹیم ہے جو اس ٹورنامنٹ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔

اسی بارے میں