بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption بنگلہ دیش کے بیٹسمین بھارتی سپنروں کا مقابلہ نہ کر سکے

بنگلہ دیش میں جاری پانچویں آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کی باآسانی ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بھارت نے ٹورنامنٹ میں ابھی تک تین میچ کھیلے ہیں اور تینوں میں فتح حاصل کی ہے۔ بھارت کو گروپ میں اب صرف آسٹریلیا کے ساتھ کھیلنا ہے۔ بھارت نے پاکستان، ویسٹ انڈیز، اور بنگلہ دیش کی ہرا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔

بھارتی کپتان مہندر دھونی نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیت کی مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی اور باآسانی اہداف کو عبور کیا۔

بنگلہ دیشں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو جیت کے لیے139 رنز کا ہدف دیا جسے اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

تفصیلی سکور کارڈ

کرس گیل کس کس کو مشہور بنایا

بھارتی سپنروں نے بنگلہ دیش کے بیٹسمینوں کو ابتد سے پریشان کیے رکھا۔ ایشون اور امیت مشرا نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے انعام الحق نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

بھارتی کپتان مہندر دھونی نے مسلسل تیسری بار ٹاس جیتا ہے اور ہمیشہ کی طرح مخالف ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

گروپ بی کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔

گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تین میچوں میں دو میچ جیتے ہیں۔ انڈیا نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں جیتے ہیں۔ پاکستان نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میں وہ فاتح رہا ہے کہ جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ بی کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا ہے۔

گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تین میچوں میں دو میچ جیتے ہیں۔ انڈیا نے دو میچ کھیلے ہیں اور دونوں جیتے ہیں۔ پاکستان نے ابھی تک دو میچ کھیلے ہیں جس میں ایک میں وہ فاتح رہا ہے کہ جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

گروپ بی میں ویسٹ انڈیز نے تین میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کیے جبکہ انڈیا نے دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس حاصل کر رکھے۔ اس میچ میں فتح کی صورت میں انڈیا سیمی فائنل کے کوالیفائی کر لے گا۔

پاکستان نے گروپ بی میں ابھی دو میچ کھیلے ہیں، ایک میں وہ فاتح رہا ہے جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بنگلہ دیش نے ابھی تک ایک میچ کھیلا ہے جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلیا نے دو میچ کھیلے ہیں اور اسے دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی بارے میں