ورلڈ ٹی 20:انڈیا اپنے گروپ میں ناقابلِ شکست

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption روہت شرما گذشتہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھاتے رہے ہیں

ٹی ٹوئنٹی کے مقابلوں میں بھارت کے خلاف میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو کھیلنے کی دعوت دی تھی اور بھارت نے بیس اوور میں سات ووکٹوں کے نقصان پر 159 رن بنائے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم چھیاسی رن پر آؤٹ ہو گئی۔

تفصیلی سکور کارڈ

آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور بیس کے مجموعی سکور پر دو کھلاڑی کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد چوالیس تک پہنچتے پہنچتے آسٹریلیا کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

پہلے واٹسن بولڈ ہوئے اس کے بعد وارنر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ وارنر کی وکٹ ایشون نے لی ان کا کیچ روہت شرما نے پکڑا۔

اس میچ میں احساس ہو رہا تھا جیسے آسٹریلیا کے بلے باز بدلی سے کھیل رہے ہوں۔ ان کا ایک بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ اس کے کھلاڑی وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ تیرہ اوور کے اختتام پر آسٹریلیا کا سکور ستتر رنز ہوا تھا اور اس کے سات کھلاڑئ آؤٹ ہو چکے تھے۔

بھارت نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور شیکر دھون کی جگہ اجنتا ریہانے کو شامل کیا ہے۔

آسٹریلیا نے سپن باؤلنگ سے اٹیک شروع کیا اور روہت شرما پہلی گیند پر چوکا لگانے کے بعد اوور کی تیسری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ان کی وکٹ ہوج نے لی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بھارت کے اوپنر اس میچ میں عمدہ آغاز دینے کا ناکام رہے

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ورات کھولی سمیت پہلی تین وکٹیں نو اوور میں تریپن کے سکور پر گر گئیں۔

اس کے سریش رائنا بھی جلد ہی آؤٹ ہو گئے۔

ابتدائی چار نقصانات کے بعد یوراج اور دھونی کے درمیان اچھی شراکت ہوئی جس نے سترہ اوور میں سکور کو 132 تک پہنچا دیا۔

اس کے بعد انیسویں اوور میں سٹارک نے بھارتی کپتان مھندر سنگھ دھونی کو بولڈ کر دیا۔ دھونی کے بعد یوراج بھی نصف سنچری مکمل کرتے ہی آوٹ ہو گئے۔

بھارت کے کپتان دھونی نے میچ سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ اگر وہ جیت بھی جاتے تو پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل وہ تینوں میچوں میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرتے رہے ہیں۔

بھارت اپنے پہلے تینوں میچ جیت کر پہلے ہیں سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیا اپنے دونوں میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہو گیا ہے۔

اسی بارے میں