ماریا شراپوا نے اسٹٹ گارٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption 27 سالہ ماریا شراپووا کے کریئر کا یہ 30 واں ٹائٹل ہے

روس کی ماریا شراپووا نے سربیا کی آنا ایوانووچ کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار اسٹٹ گارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔

روس سے تعلق رکھنے والی27 سالہ شراپووا نے 3/6، 6/4 اور 6/1 کے فرق سے یہ مقابلہ جیتا۔

یہ شراپووا کے کریئر کا 30 واں ٹائٹل ہے ۔

چار بار کی گرینڈ سلام چیمپئین نے میچ جیتنے کے بعد کہا ’ میچ کے پہلے ہاف میں میرا خیال تھا کہ آج شاید میرا دن نہیں تاہم میں نے کسی نہ کسی طرح یہ مقابلہ جیت ہی لیا۔‘

شراپووا نے کہا ’میں نے سال کا آغاز بہت سست روی سے کیا تاہم مجھے اور میری ٹیم کو دوبارہ ٹائلز جیتنے کے لیے بہت زیادہ محنت کرنی پڑی اور میں ایسا کر کے بہت زیادہ خوش ہوں۔‘

سربیا کی آنا ایوانووچ ماریا شراپووا کے خلاف کھیلے جانے والے نو میں سے سات میچ ہار چکی ہیں۔

میچ ہارنے کے بعد آنا ایوانووچ کا کہنا تھا کہ شراپووا ایک بہترین کھلاڑی ہیں اور جب آپ بڑے کھلاڑیوں کے خلاف بڑے میچ کھیلتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آپ کو میچ کے دوران ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے تاہم میں اس کا فائدہ نہ اٹھا سکی۔

اسی بارے میں