اولمپک چیمپئن بولٹ کے جوتے چوری

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption جوتے کی قیمت 20 ہزار برطانوی پاؤنڈ کے قریب ہے

چھ بار اولمپک چیمپئن جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے ریس میں پہننے والے جوتے چوری ہو گئے ہیں۔

چوری کے واقعے کے بعد یوسین بولٹ نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں جوتے واپس کرنے کی درخواست کی ہے۔

پوما کمپنی کے نارنجی رنگ کے جوتوں پر یوسین بولٹ کے دستخط موجود تھے۔

سکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق جوتے کو گذشتہ ماہ اپریل کی 26 سے 28 تاریخ کے درمیان لندن کے علاقے کویڈن سے ایک کمرشل مقام سے چوری کیا گیا ہے۔

جوتے کی قیمت 20 ہزار برطانوی پاؤنڈ کے قریب ہے اور انھیں بولٹ کی تصویر کے ساتھ فریم میں لگایا گیا تھا۔

یوسین بولٹ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ’میں جانتا ہوں کہ تم میرے سے پیار کرتے ہو لیکن براہ مہربانی کیوں ان کو چوری کرنے گئے؟ میں جانتا ہوں کہ تم انھیں واپس کر دو گے۔‘

اس کے علاوہ جوتے کی بارے میں کسی معلومات کی صورت میں پولیس سے رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔

گذشتہ سال یوسین بولٹ نے پانچویں بار دنیا کے بہترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اسی بارے میں