سری لنکا نے ون ڈے سیریز جیت لی

سری لنکا نے پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین دو سے جیت لی ہے۔

منگل کو برمنگھم میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 220 رنز کا ہدف دیا جو اس نے تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکن فتح میں اہم کردار تجربہ کار بلے باز مہیلا جیاودرھنے اور تھریمانے نے ادا کیا۔

ان دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بنائیں۔ جیاوردھنے 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ تھریمانے 60 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک نے تین چوکوں کی مدد سے 56 جب کہ ایئن بیل نے تین چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ملنگا نے تین اور مینڈس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پانچ روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے فتح حاصل جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے انگلینڈ کو واضح مارجن سے ہرا دیا۔

تیسرے میچ نےانگلینڈ نے سری لنکا کو ہرا کر سیریز میں برتری حاصل کر لی جسے سری لنکا نے لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ میں شاندار فتح کے ساتھ ختم کر دیا تھا۔

اسی بارے میں