لائیو ورلڈ کپ 2014: کولمبیا بمقابلہ یونان

اہم نکات

  • آج سے پہلے یہ ٹیمیں صرف ایک مرتبہ مدمقابل ہوئی ہیں۔ انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف آخری میچ پانچ جون 1994 میں نیویارک میں کھیلا تھا جو کولمبیا نے 2 – 0 سے جیت لیا تھا۔
  • کولمبیا کی ٹیم آج تک ورلڈ کپ میں 13 میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسے آٹھ میں شکست، تین میں فتح اور دو میچ برابر رہے۔
  • اگر کولمبیا کے ریزرو گول کیپر فرید مونڈریگون برازیل میں کوئی میچ کھیلتے ہیں تو وہ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والے سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیں گے اور راجر میلا کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔ مونڈریگون 21 جون کو 43 سال کے ہو جائیں گے۔
  • یونان کی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد کھیلے گئے چار میچوں میں گول کرنے میں ناکام رہی ہے۔
  • یونان کے فارورڈ سماراس گذشتہ سولہ میچوں میں گول کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے آخری مرتبہ گول یورو 2012 میں جرمنی کے خلاف کیا تھا اور اس میچ میں یونان کو 2 – 4 سے شکست ہوئی تھی۔
  • اس سے قبل کھیلے گئے دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں یونان کو جنوبی امریکہ کی ٹیموں نے ہرایا تھا جس میں ان کے خلاف کل چھ گول ہوئے اور وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔ یہ دونوں میچ ارجنٹینا کے خلاف تھے۔

لائیو ٹیکسٹ

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے