آج لائنل میسی میدان میں اترے گا

لیونل میسی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption اتوار ورلڈ کپ کے آخری میچ میں ارجنٹینا میسی کی قیادت میں میدان میں اترے گی

بیسویں ورلڈ کپ کے چوتھے روز، اتوار کو تین میچ کھیلے جائیں گے جن میں ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ارجنٹینا بھی میدان میں اترے گی۔

سوئٹزرلینڈ بمقابلہ ایکواڈور، برطانوی وقت پانچ بجے

گروپ ای میں دوسرا میچ سوئٹرزلینڈ کے مابین ہوگا۔ سوئٹزرلینڈ کی ٹیم نے پچھلے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں سپین کو ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا۔ البتہ سپین کی ٹیم اس شکست کے بعد سنبھل گئی تھی۔

ایکواڈور کی ٹیم میں مانچسٹر یونائیٹیڈ کے ونگر انتونیو ویلنسیا شامل ہیں۔ ایکواڈور نے ورلڈ کپ سے پہلے ہونے والے ایک فرینڈلی میچ میں انگلینڈ کے ساتھ میچ برابری پر کھیلا تھا۔

فرانس بمقابلہ ہونڈورس برطانوی وقت رات آٹھ بجے

دن کا تیسرا میچ فرانس اور ہونڈورس کے مابین کھیلا جائے گا۔

فرانس کی ٹیم مشہور سٹرائیکر فرینک ربری کے بغیر میدان میں اترے گی۔ فرانس کی ٹیم ریال میڈرڈ کے سٹرائیکر کریم بنزیما کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

فرانس کی فٹبال انتظامیہ نے مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر سمیر نازری کو ٹیم میں شامل نہیں کیا ہے۔

ارجنٹینا بمقابلہ بوسنیا ہرزوگونیا۔ برطانوی رات گیارہ بجے

اتوار کو ورلڈ کپ کے آخری میچ میں ارجنٹینا لائنل میسی کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ میسی کو موجودہ دور کا سب سے بہترین کھلاڑی سمجھا جاتا ہے۔

ارجنٹینا کی ٹیم میسی کے علاوہ سرجیو اگویرو، ہگوائین، اینگلا ڈی مریا جیسے کھلاڑی موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق ارجنٹینا کے پاس اس وقت دنیا کے بہترین سٹرائیکر ہیں لیکن اس کے پاس اچھے دفاعی کھلاڑیوں کی کمی ہے۔

ارجنٹینا کے دفاع کی ذمہ داری بارسلونا کے دفاعی کھلاڑی میشرانو اور مانچسٹر سٹی کے زیبلیتا پر ہو گی۔