جرمنی بمقابلہ پرتگال

اہم نکات

  • ان دونوں ٹیموں کے درمیان ماضی میں 17 میچ کھیلے گئے جن میں پرتگال کو صرف تین میں کامیابی حاصل ہوئی، نو میں شکست اور پانچ میچ برابر ہوئے۔
  • جرمنی نے پرتگال کو چار اہم ٹورنامنٹس میں شکست دی ہے جن میں 2006 کا ورلڈ کپ، یورو 2008 اور 2012 شامل ہیں۔
  • جرمنی پیر کو ورلڈ کپ میں سو میچ کھیلنے والی پہلا ملک بن جائے گا۔
  • جرمنی نے 1990 سے ہر ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔
  • ورلڈ کپ میں گذشتہ اٹھارہ گروپ میچوں میں جرمنی کو صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔ (جون 2010 میں سربیا سے 1 – 0)
  • جرمنی نے گذشتہ چھ ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔ انہوں نے آخری مرتبہ اپنا پہلا میچ 1986 میں یوراگوئے سے 1 – 1 سے برابر کیا تھا۔
  • جرمنی نے یورپی ٹیموں کے ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچوں میں سب سے زیادہ 36 گول سکور کیے۔
  • پرتگال گروپ جی میں اپنے دو حریفوں سے اس سے قبل ورلڈ کپ میں شکست کھا چکا ہے جن میں جرمنی نے 2006 اور امریکہ نے 2002 میں اسے ہرایا تھا۔
  • گذشتہ دو ورلڈ کپ ٹورنامنٹس میں پرتگال کے خلاف گروپ مرحلے کے چھ میچوں میں صرف ایک گول ہوا جو دو ہزار چھ میں میکسیکو نہ کیا تھا۔
  • اگر کرسچیانو رونالڈو اس ورلڈ کپ میں سکور کرتے ہیں تو وہ جرمنی کے کلنزمین کے بعد ایسے پہلے کھلاڑی بن جائیں گے جس نے تمام اہم ٹورنامنٹس میں کم از کم ایک گول کیا ہو۔ اس سے قبل وہ 2004، 2008، 2012 کی یورپ چیمپیئن شپ اور 2006 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں گول کر چکے ہیں۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 16 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے