فیلینی نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، بیلجیئم فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption میراون فلینی نے متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتر کر منٹوں میں کھیل کا پانسہ پلٹ دیا

ورلڈ کپ 2014 کےگروپ ایچ کے ایک میچ میں بیلجیئم نے الجزائر کو 2۔ا سے ہرا کر ورلڈ کپ کا آغاز اچھے انداز میں کیا ہے ۔

میچ کے شروع ہونے سے پہلے بیلجیئم کی ٹیم فیورٹ تصور کی جا رہی تھی لیکن الجزائر نے توقع کے برعکس عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے بیلجیئم پر برتری حاصل کر لی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم تھی۔

بیلجیئم کی فتح، تصاویر

ورلڈ کپ کپ کی مکمل کوریج

جب میچ کا آغاز ہوا تو الجزائر نے دفاعی حکمت عملی اپنائی۔ الجزائر کی حکمت عملی اس وقت کامیاب ہوئی جب اس نے موقع ملنے پر مخالف ٹیم کےگول پر حملہ کا۔ بیلجیئم کے دفاعی کھلاڑی ورٹانگن کی غلطی کی وجہ سے الجزائر کو پنٹلی کک مل گئی جس پر صوفیانے فغولی نے گول کر کے الجزائر کو برتری دلوا دی۔

پہلے ہاف کے اختتام پر الجزائر کی ٹیم اپنی برتری کو برقرار رکھی ہوئے تھی۔ ماہرین اس خدشے کا اظہار کر رہے تھے کہ اگر بیلجیئم نے دوسرے ہاف میں اپنے کھیل کا انداز نہ بدلا تو کہ ٹورنامنٹ کا ایک اور اپ سیٹ ہو سکتا ہے۔

دوسرے ہاف کے شروع ہوتے ہوئی بیلجیئم نےسٹرائیکر رومیلو لوکاکو کو تبدیل کر کے انیس سالہ اوریگی کو میدان میں اترا۔ البتہ میچ میں سب سے اہم تبدیلی اس وقت کی گئی جب مڈ فیلڈر ڈیمبیلی کو واپس بلا کر میراون فلینی کو میدان میں اتار گیا۔

مانچسٹر کلب کے میراون فلینی نے میدان میں اترتے ہوئے کھیل کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔ میراون فلینی نے پہلےخود ہیڈر پرگول کیا اور پھر مارٹنز کو گول کرنے میں مدد دی۔

بیلجیئم کی کامیابی پر انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈینی مِلز نے کہا:’ یہ بیلجیئم کے لیے بہت بڑی کامیابی ہے۔ میرا واحد خدشہ ان کے سینٹر فاورڈ کے بارے میں ہے۔ کیا ان کے پاس اس پوزیشن کے لیے کوئی ایسا کھلاڑی ہے جو انہیں سیمی فائنل تک لے جائے۔ میرے خیال میں ایسا کوئی نہیں ہے۔‘

انگلینڈ کے اور سابق فٹبالر گیری لنیکر نے میچ کے اختتام پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا:’مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس میرون فلینی کو سائن کرنا چاہیے جو بیلجیئم کے لیے کھیلتے ہیں۔‘

میرون فلینی مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی ہیں۔

اسی بارے میں