میر پور: بارش سے متاثرہ میچ منسوخ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میر پور میں کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ بارش کی وجہ سےمنسوخ کر دیا گیا ہے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے میچ کو دو بار بارش کی وجہ سے روکنا پڑا۔

بارش کے باعث جس وقت میچ کو روکا گیا تو اس وقت بھارت نے 32.2 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 119 رنز بنائے تھے۔

بھارت کی جانب سے اوتھاپا اور ریہانے نے اننگز کا آغاز کیا۔

بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 57 رنز کے مجوعی سکور پر اس کی نصف ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ بھارت کی جانب سے پجارا نے 27 اور سریش رائینا نے 25 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے تین جبکہ تسکین احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

میر پور میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت بنگلہ دیش کو 47 رنز سے شکست دی تھی۔

سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

اسی بارے میں