ورلڈکپ 2014: الجزائر بمقابلہ جنوبی کوریا

اہم نکات

  • یہ دونوں ٹیمیں اس سے قبل ایک مرتبہ 1985 میں ایک دوسرے کے خلاف دوستانہ میچ کھیلیں تھی اور یہ میچ جنوبی کوریا نے 2 - 0 سے جیت لیا تھا۔
  • جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں کھیلے گئے چھ میچوں میں سے صرف ایک جیتا ہے، تین برابر ہوئے جبکہ دو میں اسے شکست ہوئی۔
  • اس سے پہلے افریقی ممالک کے ساتھ ہونے والے دو ورلڈ کپ میچوں میں اس نے 2006 میں ٹوگو کو 2 – 1 سے شکست دی تھی جبکہ 2010 میں نائجیریا کے ساتھ میچ 2 – 2 سے برابر ہوگیا تھا۔
  • جنوبی کوریا نے اپنے آخری پانچ ورلڈ کپ میچوں میں گول سکور کیا ہے۔
  • جنوبی کوریا نے 29 ورلڈ کپ میچوں میں سے صرف پانچ میں کامیابی حاصل کی ہے، 15 میں اسے شکست ہوئی اور نو میچ برابر ہوئے۔
  • جنوبی کوریا کا ریکارڈ ہے کہ اس نے 2006 اور 2010 کے ورلڈ کپ میں گروپ مرحلے میں دونوں مرتبہ ایک میچ جیتا، ایک برابر رہا اور ایک ہارا۔
  • الجزائر اپنے آخری سات ورلڈ کپ میچوں میں سے کوئی بھی نہیں جیت سکا۔ اس نے آخری مرتبہ 1982 میں چلی کو ہرایا تھا اور یہ ان کی ورلڈ کپ کی واحد کامیابی ہے۔
  • ورلڈ کپ میں کھیلے گئے آخری 11 گھنٹوں اور 25 منٹوں میں انہوں نے صرف دو گول کیے ہیں۔
  • اس ورلڈ کپ کے پہلے گروپ میں میں بیلجیئم کے خلاف میچ کا آغاز کرنے والے ان کے نو کھلاڑی فرانس میں پیدا ہوئے تھے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 23 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے