برازیل اور چلی میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوگا

اہم نکات

  • برازیل نے چلی کو آخری بارہ میچوں میں سے 10 میں ہرایا ہے جبکہ دو برابر ہوئے۔ چلی نے آخری بار برازیل کو اگست 2000 میں ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں 2 – 0 سے ہرایا تھا۔
  • برازیل اور چلی ورلڈ کپ میں تین بار مدِمقبل ہوئے ہیں اور یہ تینوں میچ برازیل نے جیتے: 4 - 2 1962، 4 - 1 1998 اور 3 - 0 2010۔
  • برازیل اور چلی نے آج تک ایک دوسرے کے خلاف 68 میچ کھیلے ہیں جن میں سے چلی نے برازیل کو صرف 7 بار ہرایا ہے، 13 برابر اور 48 میں اسے شکست ہوئی۔ چلی نے ان میں سے چار میچ کسی ٹورنامنٹ میں جیتے ہیں۔
  • ان دونوں ٹیموں کے درمیان آخری دوستانہ میچ 20 نومبر 2013 کو ٹورانٹو میں کھیلا گیا تھا جس میں برازیل نے چلی کو 2 – 1 سے ہرایا تھا۔
  • برازیل نے ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں آخری پانچ بار کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 1990 میں اسے ارجنٹینا کے ہاتھوں 1 – 0 سے شکست ہوئی تھی۔
  • برازیل نے اپنے آخری 12 میچوں میں سے 11 جیتے ہیں جب کہ گروپ مرحلے میں میکسیکو کے ساتھ اس کا میچ برابر ہوگیا تھا۔
  • برازیل کو اپنے آخری 24 میچوں میں صرف ایک مرتبہ گذشتہ اگست میں سوئٹزرلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ اس نے 18 میچ جیتے، 5 برابر اور ایک میچ ہارا ہے۔
  • برازیل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری مرتبہ 2002 میں پیراگوائے سے شکست ہوئی تھی جس کے بعد کھیلے گئے 40 میچوں میں اس نے فتح حاصل کی ہے۔
  • برازیل کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر آخری مرتبہ کسی ٹورنامنٹ میں پیرو نے 1975 میں 3 – 1 سے شکست دی تھی۔
  • نیمار نے برازیل کی جانب سے کھیلے جانے والے 52 میچوں میں 35 گول کیے ہیں۔ اس نے آخری 31 میچوں میں 26 گول کیے ہیں۔ وہ برازیل کی جانب سے سب سے زیادہ گول کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہیں۔ پہلے پانچ کھلاڑی: پر ببیتو (39)، زیکو (48)، روماریو (55)، رونالڈو (62) اور پیلے (77)۔
  • چلی اس سے پہلے ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے میں برازیل کے خلاف اپنے دونوں میچ (3-0 2010 اور 4-1 1998) ہارا تھا۔
  • ایدواردو وارگس نے برازیل کے خلاف آخری دونوں میچوں میں گول کیے تھے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 28 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے