ہالینڈ اور میکسیکو کا میچ جاری

اہم نکات

  • دونوں ممالک کے درمیان کھیلے جانے والے آخری چار میچوں میں میکسیکو کو تین میں شکست ہوئی اور ایک میچ برابر ہوا۔
  • اس سے پہلے یہ ٹیمیں سنہ 1998 کے ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں مدِمقابل ہوئی تھیں جس میں میکسیکو نے آخری 15 منٹ میں 2 - 0 کے خسارے سے نکل کر میچ 2 - 2 سے برابر کر دیا تھا۔
  • میکسیکو نے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے آخری 12 گولز میں سے 10 دوسرے ہاف میں سکور کیے جبکہ ہالینڈ نے اپنے آخری نو گولز میں سے آٹھ دوسرے ہاف میں سکور کیے ہیں۔
  • ہالینڈ نے اپنے آخری دس ورلڈ کپ میچوں میں سے نو میں کامیابی حاصل کی اور آخری بار وہ سنہ 2010 کے فائنل میں سپین سے ہارا تھا۔
  • میمفس ڈیپائے ایسے پہلے کھلاڑی بن سکتے ہیں جنہوں نے اپنے ورلڈ کپ کے پہلے تین میچوں میں آغاز نہیں کیا لیکن بعد میں آکر تینوں بار گول سکور کیے۔
  • آریئن روبن نے ہالینڈّ کے لیے آخری نو میچوں میں آٹھ گول کیے ہیں اور انہوں نے آخری سات ورلڈ کپ میچوں میں پانچ گول کیے جبکہ دو میں اسسٹ کیا۔
  • روبن وین پرسی نے ہالینڈ کے لیے کھیلتے ہوئے آخری 25 انٹرنیشنل میچوں میں 21 گول کیے ہیں۔
  • ہالینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ جانی ریپ (7) کا ہے۔ روبن (6) اور وین پرسی (5) ان کا یہ ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔
  • کوسٹاریکا اور بیلجیئم کے علاوہ میکسیکو وہ تیسری ٹیم ہے جس کے خلاف گروپ مرحلے میں صرف ایک گول ہوا۔
  • میکسیکو نے ورلڈ کپ مقابلوں میں یورپی ٹیموں کے خلاف آخری 11 میچوں میں گول سکور کیے اور ان میں سے صرف دو میں ہارا، چار جیتا اور پانچ میچ برابر ہوئے۔
  • میکسیو اب آخری سات ورلڈ کپ مقابلوں میں ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچ چکا ہے۔

لائیو ٹیکسٹ

آخری اپ ڈیٹ ‭ 29 جون 2014

یہ لائیو ایونٹ فی الحال اپ ڈیٹ نہیں ہو رہا ہے