ٹم ہاورڈ ٹوئٹر پر ہیرو بن گئے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption گول کیپینگ کے فرائض انجام دینے والے ہاورڈ امریکہ میں ٹوئٹر پر بھی خاصے مقبول ہوگئے ہیں۔

امریکہ کا ورلڈکپ تو ختم ہوگیا ہے لیکن ان کی بیلجیئم سے ہار کے بعد امریکی ٹیم میں ایک نئے سٹار کھلاڑی نے جنم لیا ہے۔

بیلجیئم کے خلاف میچ میں 15 یقینی گول بچا کر ریکارڈ قائم کرنے والے گول کیپر ٹم ہاورڈ امریکہ میں ہیرو بن چکے ہیں۔

برطانوی کلب ایورٹن کی جانب سے گول کیپینگ کے فرائض انجام دینے والے ہاورڈ امریکہ میں ٹوئٹر پر بھی خاصے مقبول ہوگئے ہیں۔ آئیے نظر ڈالتے ہیں میچ کے بعد ہاورڈ کے لیے ہونے والی ٹوئیٹس پر:

تصویر کے کاپی رائٹ

1- camwba tweets_@ کسی نے وکی پیڈیا پر امریکی وزیرِ دفاع کی تصویر کی جگہ ٹم ہاورڈ کی تصویر لگا دی ہے۔

2- بیلجیئم ٹیم کے کپتان ونسنٹ کومپنی VincentKompany@ نے میچ کے بعد ٹویٹ کیا ’دو الفاظ... ٹم ہارورڈ Respect #BelUSA# ‘

3- BryanDFischer@ کہتے ہیں ’کیا ہم ٹم ہاورڈ کا مجسمہ بنائیں گے؟‘

4- EdgeOfSports@ کا کہنا ہے ’مجھے نہیں پتo کہ پانی پر چلنے کے سوا ٹم ہاورڈ اور کیا کیا کر سکتے ہیں۔‘

5۔ امریکی نائب صدر جو بائڈن نے VP Vice-President Joe Biden@ پر لکھا: ’مجھے اپنے کھلاڑیوں پر فخر ہے جنھوں نے امریکہ کی طرح ہمت نہیں ہاری۔ ٹم ہارورڈ ورلڈ کپ کے بہترین کھلاڑی ہیں۔‘

6- امریکی ٹی وی چینل اے بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ٹم ہارورڈ کو امریکی صدر کے لیے نامزد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا۔Howard2016 #Howard2020 #Howard2024 #Howard2028 #Howard2032

تصویر کے کاپی رائٹ

7- کسی نے PatrickOsgood@ پر ٹویٹ کیا: ’ہارورڈ اور حضرت عیسیٰ میں صرف یہی فرق ہے کہ حضرت عیسیٰ کے پاس 11 قابلِ اعتماد لوگ موجود تھے۔

8- MichaelLHayes@میں ہر چار جولائی کو کام کرنے کی لیے تیار ہوں اگر ہر پہلی جولائی کو یومِ ٹم ہارورڈ کی چھٹی دی جائے۔

9- Kati_Ver@ کاش ٹم ہارورڈ اکیلے کوارٹر فائنل کھیلنے کی اہلیت رکھتے۔

10- ElaheIzadi@ ٹم ہارورڈ نے اکیلے ہی امریکی قرضے کے بحران کو حل کر دیا ہے۔

اسی بارے میں