شکیب الحسن کا رویہ، چھ ماہ کی پابندی

Image caption شکیب پر لگی پابندی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دونوں پو لاگو ہو گی

بنگلہ دیش کے کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ آل راؤنڈر شکیب الحسن پر ان کے ’رویے‘ کے باعث چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ 27 سالہ آل راؤنڈر شکیب پر یہ پابندی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کے ساتھ ’بدتمیزی‘ کرنے کے بعد لگائی گئی ہے۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ نظم الحسن نے کہا ’بنگلہ دیش کرکٹ میں شکیب کے غلط رویے کی مثال نہیں ملتی۔‘

شکیب پر لگی پابندی انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ دونوں پو لاگو ہو گی۔

نظم الحسن نے کہا ’شکیب کا رویہ ایسا ہے جس کا براہِ راست اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے۔ ہم سب کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ٹیم میں نظم و ضبط رکھنے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔‘

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے شکیب پر پابندی متفقہ طور ہر منظور کی۔

شکیب کو بنگلہ دیش سے باہر ڈومسیٹک کرکٹ کھیلنے کے لیے این او سی نہیں دیا گیا ہے۔

شکیب پر لگائی گئی پابندی کے باعث وہ اگلے ماہ ویسٹ انڈیز کے دورے میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔

ان پر لگائی گئی پابندی اگلے سال فروری میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ سے کچھ عرصہ پہلے ہی ختم ہو گی۔

واضح رہے کہ شکیب نے 34 ٹیسٹ میچوں میں 122 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں