میروسلاو کلوز ورلڈ کپ مقابلوں کے نئے ٹاپ سکورر

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption جس میچ میں مرسیلو نے گول کیا ہے وہ میچ جرمنی نہیں ہارا ہے

جرمنی کے سٹرائیکر میروسلاو کلوز برازیل کے خلاف کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں گول کر کے فیفا ورلڈ کپس میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

میروسلاو نے برازیل کے خلاف گول کر کے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنا 16واں گول کیا۔

36 سالہ کلوز جرمنی کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں اور انھوں نے 136 میچوں میں 71 گول کیے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ واحد جرمنی کے کھلاڑی ہیں جنھوں نے چار ورلڈ کپ مقابلوں میں حصہ لیا اور گول کیے ہیں۔

جس میچ میں میروسلاو نے گول کیا ہے وہ میچ جرمنی نہیں ہارا ہے۔

اسی بارے میں