گال: جنوبی افریقہ کی برتری 425 رنز

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جنوبی افریقہ کی جانب سے جے پی ڈمنی نے دس چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے

گال میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 30 رنز بنائے ہیں۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر اپل تھرنگا اور کوشل سلوا کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب 20 اور آٹھ رنز بنائے ہیں۔

سری لنکا کو جنوبی افریقہ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 425 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیل سٹین نے 268 رنز پانچ وکٹ کے نقصان پر دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

جنوبی افریقہ نے نو وکٹوں کے نقصان پر 455 رنز بنا کر پہلی اننگز ڈکلئیر کر دی۔

جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات ڈین ایلگر اور جے پی ڈمنی کی شاندار سنچریاں تھیں۔

ڈین ایلگر نے 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 103 جبکہ جے پی ڈومنی نے دس چوکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دلرووان پریرا نے چار اور سرنگا لکمل نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اسی بارے میں