جرمن فٹبال ٹیم کے کپتان ریٹائر ہو گئے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption فلپ لام اپنے کلب بائرن میونخ کی جانب سے سنہ 2018 تک کھیلتے رہیں گے

برازیل میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ فٹبال کی فاتح ٹیم جرمنی کے کپتان فلپ لام نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

30 سالہ بائرن میونخ کے دفاعی کھلاڑی نے اپنے ملک کی جانب سے 113 بین الاقوامی میچ کھیلے۔

خیال رہے کہ فلپ لام اپنے کلب بائرن میونخ کی جانب سے سنہ 2018 تک کھیلتے رہیں گے۔

دوسری جانب جرمنی کی فٹبال ایسوسی ایشن (ڈی ایف بی) نے فلپ لام کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کر دی ہے۔ فلپ نے ڈی ایف بی کی ویب سائٹ کو لکھے جانے والے ایک خط میں کہا: ’میں بہت خوش ہوں کہ میں نے اپنے کریئر کا اختتام جرمنی کو فٹبال کا عالمی کپ جتوا کر کیا ہے۔‘

لام نے اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز سنہ 2001 میں کروئیشیا کے خلاف فتح سے کیا جبکہ انھوں نے اپنے کرئیر کا اختتام بھی فتح سے ہی کیا۔ انھوں نے اپنے آخری میچ میں ارجنٹائن کو ایک صفر سے ہرایا۔

ڈی ایف بی کے صدر وولف گینگ نائرسباخ نے کہا: ’فلپ نے آج صبح مجھے فون کیا اور مجھے اپنے ذاتی فیصلے سے آگاہ کیا۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلپ نہ صرف جرمنی کی ٹیم کے لیے گذشتہ دس سالوں سے بہترین کھلاڑی تھے بلکہ وہ ایک رول ماڈل بھی تھے۔

نائرسباخ نے فلپ لام کی ڈی ایف بی کے لیے دی جانے والی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسی بارے میں