بھارت نے انگلینڈ کو کرکٹ کے گھر میں ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایشانت شرما نے دوسری اننگز میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

انگلینڈ اور بھارت کے مابین جاری کرکٹ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 95 رنز سے ہرا سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک ایک بار عمدہ بیٹنگ کرنے میں ناکام رہے۔ پچھلے دس میچوں میں انگلینڈ ایک میچ بھی جیتنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

انگلینڈ نے میچ کے آخری روز کھیل شروع کیا تو اسے جیتنے کے لیے مزید 214 رنز درکار تھے اور اس کی چار وکٹیں گر چکی تھیں۔

میچ کا تازہ سکور دیکھیں

پانچویں روز کے پہلے سیشن میں انگلینڈ کے جے روٹ اور معین علی نے عمدہ بیٹنگ کی اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ انگلینڈ یہ ٹیسٹ میچ جیتنے لیکن پہلے سیشن کی آخری گیند پر معین علی اپنے آپ کو ایشانت شرما کے بونسر سے نہ بچا سکے اور سلی پوائنٹ پر کھڑے کھلاڑی ایک آسان کیچ لے انگلینڈ کی ایک ایسی وکٹ حاصل کی جس نے بھارت کی فتح کی راہ ہموار کی۔

میچ کےدوسرے سیشن میں ایشانت شرما نے شارٹ پچ بولنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ ایشانت شرما نے دوسری اننگز میں مجموعی طور سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جمعرات کو انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی اور بھارت نے پہلی اننگز میں اجنیکا رہانے کی سنچری کی بدولت 295 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، سٹورٹ براڈ اور بین سٹوکس نے دو دو جبکہ معین علی اور پولنکیٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارتی ٹیم کی پہلی اننگز کے جواب میں انگلینڈ نے گیری بیلنس کی سنچری کی بدولت 319 رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption بھارت کے میڈیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار نے اچھی بولنگ کا مظاہر کیا

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے 82 رنز کے عوض چھ وکٹ لیے۔

بھارت نے 24 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری انگز کا اغاز کیا اور اوپنر مرلی وجے کے 95 رنز، روندر جڈیجہ کے 68 اور بولر بھونیشور کمار کے 52 رنز کی بدولت 342 رنز بناکر میچ میں واپسی کی۔

دوسری اننگز میں سٹوکس اور پولنکیٹ نے تین تین وکٹ لیے جبکہ معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ایک ایک وکٹ براڈ اور اینڈرسن کے حصے میں آئیں۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں