بلاوائیو: افغانستان نے زمبابوے کو دو وکٹوں سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی

بلاوائیو میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں افغانستان نے زمبابوے کو دو وکٹوں سے شکست دے دی۔

افغانستان نے 262 رنز کا مطلوبہ ہدف 49.4 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

افغانستان کی جانب سے جاوید احمدی نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 جبکہ عثمان غنی نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے سین ویلیمز اور نتسائی نے دو دو جبکہ سکندر رضا نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے زمبابوے نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مسکذادہ نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 84 جبکہ برینڈن ٹیلر نے تین چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سےدالت زردانی اور آفتاب عالم نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں زمبابوے کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

منگل کو کھیلے جانے والے تیسرے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

اسی بارے میں