کولمبو ٹیسٹ بغیر ہار جیت کے ختم ہو گیا

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 25 رنز بنائے

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان کولمبو میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ہے۔

ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 331 رنز درکار تھے تاہم انھوں نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

جنوبی افریقہ کی جانب سے دوسری اننگز میں کوئنٹن ڈی کاک نے 37 جبکہ ہاشم آملہ نے 25 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں رنگانا ہیرات نے پانچ اور پریرا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن اور ڈین ایگلر نے 38 رنز ایک کھلاڑی کے نقصان پر پانچوں دن کے کھیل کا آغاز کیا تھا۔

سری لنکا نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 229 رنز بنا پر دوسری اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔

سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سنگاکارا نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 72 اور اینجلو میتھیوز نے دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنی مورکل نے چار جبکہ ڈیل سٹین اور عمران طاہر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسی بارے میں