ایشانت شرما چوتھے ٹیسٹ سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ایشانت چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے: دھونی

بھارت کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ ایشانت شرما چوٹ کے باعث انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔

ایشانت شرما نے لارڈز میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف 74 رنز دے کر سات وکٹیں حاصل کیں۔

دھونی نے کہا ’ایشانت چوتھا ٹیسٹ نہیں کھیل پائیں گے۔‘

انگلینڈ کے خلاف بھارت چوتھا ٹیسٹ سات اگست کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گا۔

دھونی نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 266 رنز سے شکست کے بعد کہا کہ اس شکست کی ذمہ داری بھارتی بیٹسمینوں پر ہے جو اچھا کھیل پیش نہ کر سکے۔

’کئی آؤٹ ایسے ہوئے ہیں جو کہ نہیں ہونے چاہیے تھے۔ تیسرے روز جب اجینکا رہانے آؤٹ ہوئے ہیں اور چند اور وکٹیں گری ہیں اس نے کھیل کا پانسہ پلٹ دیا۔‘

ان کا کہنا تھا ’میرے خیال میں چوتھے دن کا آخری سیشن بڑا اہم تھا جس میں ہماری وکٹیں گریں اور کچھ تو باآسانی آؤٹ ہوئے۔‘

دھونی کا کہنا تھا کہ ایشانت کی چوٹ کے باعث ٹیم میں شامل نہ ہونے کے بعد ٹیم کی تشکیل پر غور کیا جائے گا۔ دھونی نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آل راؤنڈر شٹیورٹ بنی کی جگہ رہانے کو کھلایا تھا۔ رہانے نے 28 اور 6 رنز سکور کیے۔

اسی بارے میں