یونس خان کی ملک واپسی، دو ون ڈے نہیں کھیلیں گے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption یونس خان کے بھتیجے کا انتقال بھارت میں ہوا ہے جہاں وہ جگر کےعلاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان سری لنکا کے خلاف آخری دو ون ڈے انٹرنیشنل نہیں کھیل سکیں گے۔

وہ اپنے بھتیجے کے انتقال کے سبب دورہ چھوڑ کر وطن واپس آ رہے ہیں۔

یونس خان کے بھتیجے کا انتقال بھارت میں ہوا ہے جہاں وہ جگر کےعلاج کے سلسلے میں گئے ہوئے تھ

تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے دو ون ڈے میچوں کے لیے یونس خان کا متبادل سری لنکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یونس خان ایک سال کی غیر حاضری کے بعد ون ڈے ٹیم میں دوبارہ شامل کیے گئے تھے۔ سری لنکا کے خلاف ہفتے کے روز ہمبنوٹا میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میں وہ صرف تین رنز بناسکے تھے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ون ڈے منگل کے روز ہمبنٹوٹا ہی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا آخری ون ڈے 30 اگست کو دمبولا میں ہوگا۔

پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

اسی بارے میں