کارڈف: بھارت نے انگلینڈ کو 133 رنز سے ہرا دیا

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شریش رائینہ نے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے

کارڈف میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 133 رنز سے شکست دے دی۔

بارش سے متاثر ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کو جیتنے کے لیے 47 اوورز میں 295 رنز کا ہدف دیا گیا تھا تاہم اس کی پوری ٹیم 38.1 اوورز میں 161 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصلی سکور کارڈ

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور ایلکس ہیلز نے اننگز کا آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 54 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے پانچ چوکوں کی مدد سے 40 جبکہ ائین مورگن نے تین چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے چار، محمد شامی اور ایشون نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے بھارت نے سریش رائینہ کی شاندار سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔

بھارت کی اننگز کی خاص بات شریش رائینہ کی عمدہ سنچری تھی، انھوں نے 12 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 100 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور مہندر سنگھ دھونی نے نصف سنچریاں بنائیں۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس وکس نے چار اور جیمز ٹریڈویل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت کے سریش رائینہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

اسی بارے میں