پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست، سیریز سری لنکا کے نام

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption سنگاکارا 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے

دمبولا میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔

پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم اسے فیصلہ مہنگا پڑا اور اس کی بیٹنگ ناکام ہوئی اور 32.1 اوورز صرف 102 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔

سری لنکا نے 103 رنزکا ہدف 18.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ دلشان 50 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی اننگز میں فواد عالم واحد کھلاڑی رہے جنھوں نے سری لنکا کی بولنگ کا مقابلہ کیا۔ انھوں نے 73 گیندوں میں 38 رنز سکور کیے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کے آٹھ کھلاڑی ڈبل ّیجٹ میں بھیں نہیں جا سکے۔ فواد کے علاوہ شہزاد نے 10 رنز اور مصباح نے 18 رنز بنائے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک ایک سے برابر ہے۔

ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

سری لنکا نے ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

سعید اجمل نے سری لنکا کے خلاف دمبولا میں کھیلا جانے والا تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا اور ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

سعید اجمل بدھ کو آسٹریلیا سے واپس سری لنکا پہنچے تھے۔

انھیں اپنے بولنگ ایکشن کے بائیو مکنیک تجزیے کے لیے برزبین جانا پڑا تھا جس کی وجہ سے وہ سری لنکا کے خلاف ہمبنٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے دو ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے تھے۔

پاکستان سری لنکا کے دورے میں ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی ہار چکا ہے۔

اسی بارے میں