لیڈز: آخری میچ میں انگلینڈ فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption جعمے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی

لیڈز میں کھیلے جانے والے پانچویں ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو 41 رنز سے شکست دے دی ہے۔

بھارت کی پوری ٹیم 295 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی کارڈ

بھارت کی جانب سے روندرا جڈیجا نے نو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنز جبکہ امباتی ریودو نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے تین، سٹیفن فِن، جیمز اینڈرسن اور معین علی نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے پہلے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ نے دس چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 133 جبکہ جوز بٹلر نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے محمد شامی نے دو، سریش رائینہ اور اومیش یادو نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز تین ایک سے جیت لی ہے۔

پانچ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا تھا۔

جعمے کو کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

انگلینڈ کے جو روٹ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

اسی بارے میں