سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کی شکست

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

ایجبسٹن میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو تین رنز سے شکست ہو گئی ہے۔

بھارت کے کپتان منھدر سنگھ دھونی آخری اوور میں کریز پر تھے لیکن اپنی تمام تر کوششوں کے بعد وہ بھارت کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔ بھارت کو آخری گیند پر جیتنے کے لیے پانچ رن درکار تھے لیکن دھونی صرف ایک رن بنا پائے۔

آخری اوور شروع ہونے پر بھارت کو جیتنے کے لیے 16 رنز کی ضرورت تھی۔ آخری اوور کی پہلی گیند پر دھونی نے زور دار چھکا لگایا۔ اس کی اگلی گیند پر وہ دو رن بنا پائے۔ تیسری گیند دھونی کھیل نہیں پائے۔ چوتھی گیند پر وہ چوکا لگانے میں بمشکل کامیاب ہوئے۔

میچ کی آخری دو گیندوں پر صرف پانچ رن بنانے تھے لیکن دھونی نے دونوں گیندیں ضائع کر دیں۔

انگلینڈ کی اننگز میں این مورگن نے سات چھکوں کی مدد سے 31 گیندوں پر 71 رن بنا کر بھارت کو 180 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلی سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

انگلینڈ کے کپتان نے ایک ایسے موقع پر جب صرف 85 کے مجموعی سکور پر ان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے انھوں نے جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنے پچاسویں میچ میں نصف سنچری سکور کی۔

انگلینڈ نے اس میچ میں ٹاس جیت پر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ کی اننگز جارحانہ انداز میں شروع ہوئی اور ایلکس ہیلز نے25 گیندوں پر چالیس رن سکور کیے۔ انگلینڈ نے اپنے پہلے ہی اوور میں 17 رن بنائے۔ لیکن اس کے بعد اپنا پہلا میچ کھیلنے والے جے سن رائے آٹھ رن بنا کر اور معین علی صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے اپنے آخری پانچ اوور میں 81 رن بنائے جس میں روی بھوپارہ کے نو گیندوں پر 21 رنز بھی شامل تھے۔

اجنکا ریحانے چار کیچ لیے جس میں ہیلز کا ایک شاندار کیچ بھی شامل تھا۔ بھارت کی طرف سے تیز رفتار بولر محمد شامی نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بھارت نے جواب میں اس تیز رفتاری سے اننگز کا آغاز کیا۔ بھارتی بلے باز کھولی نے 41 گیندوں پر 66 رنز سکور کیے۔ ان کی اننگز میں نو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

اسی بارے میں