افریقہ کی بلند ترین چوٹی پر کرکٹ میچ

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ۔۔۔۔۔۔۔دنیا میں سب سے زیادہ انچائی پر کرکٹ کھیلنے کا موجودہ ریکارڈ نیپال کی چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ کا ہے

بین الاقوامی کرکٹروں نے مشرقی افریقہ کے ملک تنزانیہ میں واقع براعظم افریقہ کی بلند ترین چوٹی کیلی منجارو پر کرکٹ کھیل کر ایک نیا ریکارڈ بنایا ہے۔

کرکٹ کھیلنے والی دو ٹیموں میں جنوبی افریقہ کے سابق تیز رفتار بولر مکھایا نٹینی اور انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز بھی شامل تھے۔

یہ میچ افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 5,730 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا۔

دونوں ٹیموں نے 10 دس اوورز ہی کھیلے کہ بادل آ گئے جس کی وجہ سے میچ روک دیا گیا۔

انگلینڈ کے سابق بولر ایشلے جائلز نے جمعے کی صبح ٹویٹ کی ’یہ بالکل ناقابلِ اعتبار ہے کہ ہم افریقہ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرکٹ کھیل رہے ہیں۔‘

دنیا میں سب سے زیادہ انچائی پر کرکٹ کھیلنے کا موجودہ ریکارڈ نیپال کی چوٹی ایورسٹ کے بیس کیمپ کا ہے۔

یہ میچ سنہ 2009 میں 5,165 میٹر کی بلندی پر کھیلا گیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کی خواتین کی نائب کپتان ہیدر نائٹ کی قیادت میں ’گوریلا‘ ٹیم نے جائلز رائنو کی ٹیم کو 18 رنز سے شکست دی تھی۔