دیوالیہ فٹ بالر، اشیا کی نیلامی کا اعلان

Image caption جیمز جو اشیا بیچ رہے ہیں ان میں 150 سائن کی ہوئی شرٹس، شورٹس اور فٹ بال شامل ہیں

برطانیہ کے سابق فٹ بالر ڈیوڈ جیمز دیوالیہ ہونے کے باعث اپنے کریئر کے دوران جمع کی گئیں فٹ بال سے متعلق یادگاری اشیا فروخت کر رہے ہیں۔

جیمز اپنے کریئر میں لیورپول، ایسٹن ولا، ویسٹ ہیم، مانچسٹر سٹی اور پورٹسمتھ کی جانب سے کھیلتے رہے ہیں۔

انھوں نے مئی میں دیوالیہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔

جیمز جو اشیا فروخت کر رہے ہیں ان میں ڈیڑھ سو دستخط شدہ قمیصیں، شورٹس، اور فٹ بال شامل ہیں۔

ان اشیا کی نیلامی کینٹ میں واقع نیلامی کمپنی والی کمپنی ہلکو کے ذریعے کی جائے گی۔

دیگر اشیا میں ان کی ایسٹرا وین اور سلے چوپر بائیکس ہیں۔ان کے علاوہ ورزش اور ڈی جے کی اشیا، وائنل ریکارڈز، کتابیں اور کھلونے شامل ہیں۔

44 سالہ جیمز آج کل انڈین سپر لیگ میں کیرالا بلاسٹر کے گول کیپر اور مینیجر ہیں۔

ان اشیا کی نیلامی چھ سے 18 نومبر کے دوران ہو گی۔

جن شرٹس کی جیمز نیلامی کروا رہے ہیں ان میں انگلینڈ فٹ بال ٹیم کی شرٹس بھی شامل ہیں جن پر پوری ٹیم کے دستخط ہیں۔

اس کے علاوہ پورٹسمتھ کی شوخ گلابی جرسی بھی شامل ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ یہ شرٹس 30 سے 50 پاؤنڈ سے زیادہ میں فروخت ہوں گی۔

اسی بارے میں