شکیب الحسن کی ایک ہی میچ میں سنچری اور دس وکٹیں

Image caption شکیب نے پہلی اننگز میں 137 رنز بنانے کے علاوہ دونوں اننگز میں 124 رنز کے عوض دس وکٹیں بھی حاصل کیں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کرکٹ کی دنیا کے تیسری کھلاڑی بن گئے ہیں جنھوں نے ایک ہی میچ میں سنچری بنانے کے ساتھ ساتھ دس وکٹیں بھی حاصل کرنے کا کارنامہ سرانجام دیا ہے۔

شکیب نے یہ کارنامہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں انجام دیا۔ بنگلہ دیش یہ میچ 162 رنز سے جیت گیا ہے۔

بنگلہ دیش نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

شکیب الحسن نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلی اننگز میں80 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں 44 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انگلینڈ کے آل راؤنڈر ایئن بوتھم اور پاکستان کے عمران خان نے یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

شکیب الحسن نے پہلی اننگز میں 137 رنز سکور کیے تھے۔

بنگلہ دیش اور زمبابوے کے دوران تیسرا اور آخری ٹیسٹ بدھ کو چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا۔

اسی بارے میں