’63 ناٹ آؤٹ فار ایور‘

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption دنیا بھر میں کرکٹ مقابلوں کے دوران نوجوان کرکٹر کو یاد کیا گیا

آسٹریلین کرکٹر فلپ ہیوز کی ناگہانی موت کا سکتہ ابھی بھی دنیائے کرکٹ پر طاری ہے اور سوشل میڈیا پر کرکٹ کے پرستار انہیں اپنے بیٹ اور ہیٹ کی تصاویر لگا کرputoutyourbats ’پُٹ آؤٹ یور بیٹس‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ یاد کر رہے ہیں۔

پاکستان میں اس وقت فِل ہیوز کا گذشتہ کئی گھنٹوں سے سب سے اوپر ٹرینڈ کر رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کتنی بڑی تعداد میں پاکستانی شائقین کس قدر اس ناگہانی موت پر اظہارِ رائے کر رہے ہیں۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں اس حوالے سے مختلف طریقے سے شائقین اور کھلاڑیوں نے خراجِ عقیدت پیش کیا کراچی میں شائقین نے ہیوز کی تصویر کے ساتھ شمعیں روشن کیں جبکہ اسلام آباد میں نیشنل بینک آف پاکستان اور یونائٹڈ بینک آف پاکستان کی ٹیموں کے مابین میچ کے ساتھ بھی کھلاڑیوں اور منتظمین نے چند لمحوں کی خاموشی اختیار کی۔

شارجہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی پویلین میں داخلے سے پہلے اپنے بیٹ اور ہیٹ ایک جانب رکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ٹوئٹر پر اس ٹرینڈ کا آغاز سڈنی کے ایک رہائشی پال ڈی ٹیلر نے کیا
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption شارجہ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بھی پویلین میں داخلے سے پہلے اپنے بیٹ اور ہیٹ ایک جانب رکھ کر اپنے جذبات کا اظہار کیا
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption کرکٹر گریم سوان نے اپنا وہ بلا تصویر کے ساتھ رکھا جس کے ساتھ وہ بھی 63 ناٹ آؤٹ رہے

اس ٹرینڈ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا آغاز سڈنی کے رہائشی پال ڈی ٹیلر نے ٹوئٹر پر کیا جس کے بعد نہ صرف کرکٹرز بلکہ عام عوام حتیٰ کہ فٹبال کلبوں، گلوکاروں اور فنکاروں نے بھی تصاویر ٹویٹ کیں۔

سڈنی کرکٹ کلب کے باہر ایک بلا جس کے ساتھ لکھا تھا ’63 ناٹ آؤٹ فار ایور‘ جبکہ گوگل آسٹریلیا نے اپنے صفحۂ اول پر ایک بیٹ کی تصویر لگائی جسے دیوار سے ٹکایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ برطانوی کرکٹرز مائیکل وان اور بیٹسمین جوناتھن ٹراٹ نے بھی تصاویر شیئر کیں جبکہ کارڈف سٹی فٹبال کلب نے بھی اپنے پریس روم میں ایک بلے کی تصویر لگائی۔

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 10 بیٹ رکھ کر خراجِ عقیدت پیش کیا گیا
تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سڈنی کرکٹ کلب کے باہر ایک بیٹ فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے رکھا ہے
تصویر کے کاپی رائٹ AP

اس کے علاوہ برطانوی کرکٹ ٹیم اور سری لنکن ٹیم نے کولمبو میں ایک روزہ میچ کے آغاز پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔

کرکٹر گریم سوان نے اپنا وہ بلا تصویر کے ساتھ رکھا جس کے ساتھ وہ بھی 63 ناٹ آؤٹ رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Google
Image caption گوگل آسریلیا نے بھی اپنے منفرد انداز میں فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تصویر کے کاپی رائٹ PCB
Image caption پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اسلام آباد میں فلپ ہیوز کو خراجِ عقیدت پیش کیا

کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سدرلینڈ نے اس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’لوگ اپنے بیٹ گھروں کے دالانوں میں رکھ رہے ہیں اور گھروں کی سامنے کی کھڑکیوں میں۔ ہم اس پر اُن کے شکر گذار ہیں۔‘

تصویر کے کاپی رائٹ AP

پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی اسی طرح فلپ ہیوز کی موت پر اظہارِ افسوس کیا گیا۔

اسی بارے میں