جرمنی نے پاکستان کو شکست دے کر چیمپیئنز ٹرافی جیت لی

تصویر کے کاپی رائٹ epa
Image caption میچ کے 57 ویں منٹ میں جرمنی دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوا

بھارت کے شہر بھوونیشور میں ہاکی کے 35ویں چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں جرمنی نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دے دی ہے۔

پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے جبکہ آسٹریلیا نے کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔

ٹرافی دینے کی تقریب میں پہلے آسٹریلیا کی ٹیم کو کانسی کے تمغے دیے گئے۔ چاندی کے تمغے کے لیے پاکستان کا جب نام پکارا گیا تو سٹیڈیم میں مکمل خاموشی رہی۔

پاکستانی ٹیم نے سٹینڈ پر ایک دوسرے کے ہاتھ پکڑ کر چاندی کا تمغہ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستانی کھلاڑی تصور عباس کو میچ کے پہلے کوارٹر میں گرین کارڈ ملا۔

پہلے کوارٹر کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی جانب سے اچھا کھیل پیش کیا گیا۔

دوسرے کوارٹر کے آغاز ہی میں عمر کو گرین کارڈ مل گیا۔

میچ کے 18ویں منٹ میں جرمنی فیلڈ گول کرنے میں کامیاب ہوا۔ یہ گول کرسٹوفر ویسلے نے کیا۔

تیسرے ہاف میں پاکستان نے جارحانہ کھیل پیش کیا لیکن کوئی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔

پہلے ہاف میں پاکستان کو کوئی پنلٹی کارنر نہیں ملا جبکہ جرمنی کو دو پنلٹی کارنر ملے۔

ہاف ٹائم پر جرمنی کو ایک گول کی برتری حاصل ہے۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستانی ٹیم کو یکے بعد دیگرے دو موقعے ملے لیکن گول نہیں کر پائی۔

میچ کے 57 ویں منٹ میں جرمنی دوسرا گول کرنے میں کامیاب ہوا۔

اسی بارے میں